حیدراآباد۔21۔دسمبر (اعتماد نیوز)انسداد رشوت ستانی کے ڈائرکٹر جنرل اے کے خان نے آج کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ریاست بھر میں 7چیک پوسٹوں پر کئے گئے دھاؤں میں 7لاکھ روپئے کے غیر قانونی رقم کو ضبط کیا
گیا۔ انہوں نے آج میڈیا سے کہا کہ ان دھاؤں کے ذریعہ چیک پوسٹس کا اصلی روپ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں محکمہ آر ٹی اے کے عہدیدار بھی ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے دھاوے جاری رہینگے۔